۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ اجلاسیه مدیران حوزه های علمیه استان ها م معاونان و مدیران ستادی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے ظالموں سے مقابلے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا اور انقلاب اسلامی کی برکت سے فلسطین، لبنان سمیت مظلوم مسلمان بے حسی سے نکل کر ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جامعۃ المصطفی قم کے میٹنگ ہال میں دینی مدارس کے صوبائی منتظمین اور معاونین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: فلسطین کے حوادث اور واقعات پر حوزہ علمیہ کا موقف انتہائی واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کی بدولت مظلوم مسلمانوں کی تحریکیں اب ظلم و استکبار کے خلاف قیام میں بدل چکی ہیں۔ حالیہ فلسطین کے کامیاب حملوں پر اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک کے تمام صوبوں میں فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: طولِ تاریخ میں فلسطین پر صہیونیوں کے غاصبانہ اور ظالمانہ جرائم پر حوزہ علمیہ نجف، قم اور دیگر علمی مراکز کے فلسطینی مقاومتی تحریکوں کی حمایت کا مؤقف انتہائی واضح اور مضبوط رہا ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑنے اور اس غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے کے وجوبِ شرعی ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) جوکہ ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے گفتگو اور تہذیب و تمدن کے قائل رہتے، انہوں نے بھی مدرسۂ فیضیہ میں انقلابِ اسلامی کی تحریک کے ابتدائی دنوں سے ہی اسرائیل کے خلاف جنگ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلۂ اول پر جو ظلم و جبر اور غاصبانہ قبضہ کیا ہے وہ مسلمانوں کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور تمام مسلمانوں کو اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .